QR CodeQR Code

پنجاب میں پیپلز پارٹی نہ تین میں ہے اور نہ تیرہ میں، فردوس عاشق اعوان

8 Mar 2021 21:41

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن آزاد ارکان کی حمایت سے جیتیں گے، جماعت اسلامی ہمیشہ نیشنل کاز کے ساتھ کھڑی رہتی ہے، امید ہے کہ وہ حکومتی امیدوار کا ساتھ دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی تبدیلی کی باتیں دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی نہ تین میں ہے اور نہ تیرہ میں، ان کے ساتھ نون لیگ بھی نہیں، تو یہ کیسے تبدیل کر پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کیلئے پیپلزپارٹی کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن آزاد ارکان کی حمایت سے جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ نیشنل کاز کے ساتھ کھڑی رہتی ہے، امید ہے کہ وہ حکومتی امیدوار کا ساتھ دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 920390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920390/پنجاب-میں-پیپلز-پارٹی-نہ-تین-ہے-اور-تیرہ-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org