0
Monday 8 Mar 2021 21:41

پنجاب میں پیپلز پارٹی نہ تین میں ہے اور نہ تیرہ میں، فردوس عاشق اعوان

پنجاب میں پیپلز پارٹی نہ تین میں ہے اور نہ تیرہ میں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی تبدیلی کی باتیں دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی نہ تین میں ہے اور نہ تیرہ میں، ان کے ساتھ نون لیگ بھی نہیں، تو یہ کیسے تبدیل کر پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کیلئے پیپلزپارٹی کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن آزاد ارکان کی حمایت سے جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ نیشنل کاز کے ساتھ کھڑی رہتی ہے، امید ہے کہ وہ حکومتی امیدوار کا ساتھ دیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 920390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش