QR CodeQR Code

شامی صدر بشار الاسد اور انکی اہلیہ کرونا وائرس میں مبتلا

8 Mar 2021 22:25

شام کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پیر کے روز دونوں میں کرونا کی علامات ظاہر ہونے پر پی سی آر ٹیسٹ کرایا گیا، جسکی رپورٹ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ شام کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پیر کے روز دونوں میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر پی سی آر ٹیسٹ کرایا گیا، جس کی رپورٹ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ادھر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد اور خاتون اول اسما الاسد کی صحت بہتر ہے۔ دونوں نے تین ہفتے کیلئے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 920400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920400/شامی-صدر-بشار-الاسد-اور-انکی-اہلیہ-کرونا-وائرس-میں-مبتلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org