0
Monday 8 Mar 2021 22:25

شامی صدر بشار الاسد اور انکی اہلیہ کرونا وائرس میں مبتلا

شامی صدر بشار الاسد اور انکی اہلیہ کرونا وائرس میں مبتلا
اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ شام کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پیر کے روز دونوں میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر پی سی آر ٹیسٹ کرایا گیا، جس کی رپورٹ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ادھر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد اور خاتون اول اسما الاسد کی صحت بہتر ہے۔ دونوں نے تین ہفتے کیلئے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 920400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش