QR CodeQR Code

عورت مارچ میں جو کچھ ہوا ایسا تو یورپ میں بھی نہیں ہوتا، مولانا طاہر اشرفی

10 Mar 2021 00:35

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ جو نابالغ بچی کی شادی کرتا ہے، اسکو سخت سزا دی جائیگی، پرہلاد مندر کے بارے میں ایسا فیصلہ کیا جائیگا، جس سے انتشار نہ پھیلے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ جو اراکین اسمبلی سے لاکھوں روپے ماہانہ تنخوا لیتے ہیں، ان کو موذن یا خطیب کو 10 ہزار روپے اعزازیہ دینے کے فیصلے پر پریشانی کیوں ہوتی ہے، پرہلاد مندر کے بارے میں ایسا فیصلہ کیا جائے گا، جس سے انتشار نہیں پھیلے گا۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی وزارت مذہبی امور حافظ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عورت مارچ میں جو کچھ ہوا، ایسا تو یورپ میں بھی نہیں ہوتا، یہ لوگ انتشار چاہتے ہیں اور کچھ نہیں، آزادی رائے کا مقصد یہ نہیں کہ آپ مقدسات کی توہین کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ جو نابالغ بچی کی شادی کرتا ہے، اس کو سخت سزا دی جائے گی۔ پرہلاد مندر کے بارے میں ایسا فیصلہ کیا جائے گا، جس سے انتشار نہ پھیلے، جو اراکین اسمبلی سے لاکھوں روپے ماہانہ تنخوا وصول کرتے ہیں، ان کو موذن یا خطیب کو 10 ہزار روپے اعزازیہ دینے کے فیصلے پر پریشانی کیوں ہوتی ہے، طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ پاکستان کے دیگر عرب ممالک سے اچھے تعلقات پیدا ہو رہے ہیں، دس سال بعد مصر سے اچھے تعلقات قائم ہوئے، سعودی عرب پر حالیہ ہونے والے حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 920590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920590/عورت-مارچ-میں-جو-کچھ-ہوا-ایسا-یورپ-بھی-نہیں-ہوتا-مولانا-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org