QR CodeQR Code

اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر عرب امارات کا دورہ منسوخ کردیا

11 Mar 2021 18:09

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اردن کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے طیارہ کو عرب امارات جانے کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت ابھی تک نہیں دی گئی تھی جس کی وجہ سے دورہ عین موقع پر منسوخ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا دورہ ایک بار پھر منسوخ کردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا دورہ ایک بار پھر منسوخ کردیا ہے جس کی وجہ اہلیہ کی ناساز طبیعت بتائی جارہی ہے، نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ کو اپینڈکس میں انفیکشن کی وجہ سے آج صبح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اردن کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے طیارہ کو عرب امارات جانے کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت ابھی تک نہیں دی گئی تھی جس کی وجہ سے دورہ عین موقع پر منسوخ کیا گیا۔ واضح رہے کہ آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے پر ابوظہبی جانا تھا تاہم اس سے پہلے بھی نیتن یاہو عرب امارات کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 920924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920924/اسرائیلی-وزیراعظم-نے-ایک-بار-پھر-عرب-امارات-کا-دورہ-منسوخ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org