QR CodeQR Code

صادق سنجرانی کو پہلی مرتبہ منتخب کرانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا، جاوید لطیف

12 Mar 2021 10:28

نجی ٹی وی سے گفتگو میں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میرٹ پر دیکھا جائے تو یوسف رضا گیلانی پر کیس کی کوئی تلوار نہیں، الیکشن کمیشن کے پاس وزیراعظم کا کیس بھی چھ سال سے پڑا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کو پہلی مرتبہ منتخب کرانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا۔ میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے متعلق کہا ہے کہ صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد سے بھی بچایا گیا۔ جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میرٹ پر دیکھا جائے تو یوسف رضا گیلانی پر کیس کی کوئی تلوار نہیں، الیکشن کمیشن کے پاس وزیراعظم کا کیس بھی چھ سال سے پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام حکومت سے چھٹکارا چاہتی ہے، اسی لیے ہم لانگ مارچ کر رہے ہیں، اگرسیاسی قیادت کردار ادا نہیں کرے گی تو کس منہ سے عوام کے پاس جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 921027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921027/صادق-سنجرانی-کو-پہلی-مرتبہ-منتخب-کرانے-کے-لیے-طاقت-کا-استعمال-کیا-گیا-جاوید-لطیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org