0
Friday 12 Mar 2021 10:28

صادق سنجرانی کو پہلی مرتبہ منتخب کرانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا، جاوید لطیف

صادق سنجرانی کو پہلی مرتبہ منتخب کرانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا، جاوید لطیف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کو پہلی مرتبہ منتخب کرانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا۔ میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے متعلق کہا ہے کہ صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد سے بھی بچایا گیا۔ جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میرٹ پر دیکھا جائے تو یوسف رضا گیلانی پر کیس کی کوئی تلوار نہیں، الیکشن کمیشن کے پاس وزیراعظم کا کیس بھی چھ سال سے پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام حکومت سے چھٹکارا چاہتی ہے، اسی لیے ہم لانگ مارچ کر رہے ہیں، اگرسیاسی قیادت کردار ادا نہیں کرے گی تو کس منہ سے عوام کے پاس جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 921027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش