QR CodeQR Code

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 2 دہشت گرد گرفتار

12 Mar 2021 15:37

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے، دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے سریاب روڈ پر کارروائی کرکے 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد اور بم بنانے میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر لیے۔ سی ٹی ڈی حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی پولیس نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 خطرناک دہشت گردگرفتار کرلیے، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بم بنانے میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کئے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے، دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 921071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921071/کوئٹہ-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-2-دہشت-گرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org