QR CodeQR Code

دشمن کی چٹختی ہڈیوں کی آواز، وقت آنے پر پوری دنیا سنے گی، بریگیڈیئر جنرل قآنی

12 Mar 2021 19:35

ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج صبح منعقد ہونیوالی ایک تقریب سے خطاب میں تاکید کی ہے کہ مجرم و دہشتگرد امریکہ کیلئے ہمارا پیغام یہ ہے کہ جلد ہی تمہاری ہڈیاں توڑ دی جائینگی اور وقت آنے پر پوری دنیا انکے چٹخنے کی آواز سنے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین بریگیڈیئر جنرل اسمعیل قآنی نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج صبح منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب میں حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم بعثت کے حوالے سے مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ جس طرح شہداء نے انقلاب اسلامی کے دفاع میں اپنی ہر چیز کی قربانی دی ہے، شہداء کے خاندانوں نے بھی اس رستے میں ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور ان کی شہادت کے بعد زندگی کے بھاری بھرکم بوجھ کو اپنے کاندھوں پر اٹھاتے ہوئے ان کے رَستے کو بھی باقی رکھا ہے۔

ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر نے اپنے خطاب میں مظلوم یمنی عوام پر مسلط کردہ سعودی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ بعض کرپٹ عرب حکومتوں نے سعودی عرب و عالمی استکباری طاقتوں کی سربراہی میں گذشتہ 6 سال سے بے گناہ یمنی عوام پر جنگ مسلط کر رکھی ہے جسے جلد از جلد ختم کر دیا جانا چاہئے۔ بریگیڈیئر جنرل اسمعیل قآنی نے خطے میں امریکی چالوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مجرم و دہشتگرد امریکہ کے لئے ہمارا پیغام یہ ہے کہ جلد ہی تمہاری ہڈیاں توڑ دی جائیں گی اور وقت آنے پر پوری دنیا ان کے چٹخنے کی آواز سنے گی۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حضرت امام زمانہؑ کا ملک ہے جبکہ ہم نے ہر قسم کی مشکلات کے سامنے "قیام" کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ حکومت اپنے عوام کے ہاتھوں اس مملکت کو اس کے اصلی مالک (امام زمانہؑ) کے سپرد کر دے گی۔


خبر کا کوڈ: 921123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921123/دشمن-کی-چٹختی-ہڈیوں-آواز-وقت-آنے-پر-پوری-دنیا-سنے-گی-بریگیڈیئر-جنرل-قآنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org