QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، علی حسین نقوی

13 Mar 2021 19:39

کراچی ضلع غربی کی کابینہ سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو ماضی میں منتخب نمائندوں نے مایوس کیا، آج بھی حلقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے عوام حکمرانوں کے منتظر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ نے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن اور ایم ڈبلیو ایم ضلع غربی کی کابینہ کی میٹنگ سید علی حسین نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جس میں این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کا متفقہ فیصلہ ہوا۔ علی حسین نقوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، حلقہ کے عوام کو ماضی میں منتخب نمائندوں نے مایوس کیا، آج بھی حلقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے عوام حکمرانوں کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر کوشش کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 921344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921344/ایم-ڈبلیو-این-اے-249-کے-ضمنی-انتخابات-میں-بھرپور-حصہ-لے-گی-علی-حسین-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org