0
Saturday 13 Mar 2021 19:39

ایم ڈبلیو ایم این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، علی حسین نقوی

ایم ڈبلیو ایم این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، علی حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ نے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن اور ایم ڈبلیو ایم ضلع غربی کی کابینہ کی میٹنگ سید علی حسین نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جس میں این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کا متفقہ فیصلہ ہوا۔ علی حسین نقوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، حلقہ کے عوام کو ماضی میں منتخب نمائندوں نے مایوس کیا، آج بھی حلقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے عوام حکمرانوں کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر کوشش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 921344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش