QR CodeQR Code

این اے 249، ایم ڈبلیو ایم نے علامہ مبشر حسن کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

13 Mar 2021 19:49

ایک بیان میں علی حسن نقوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، مجلس وحدت مسلمین عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر کوشش کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن کی این اے 249 کے ضمنی انتخاب کیلئے نامزدگی کے بعد ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔ ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ ویسٹ ایم ڈبلیو ایم رہنما میر تقی ظفر اور سبط اصغر نے حاصل کئے۔ درایں اثناء ایک بیان میں علی حسن نقوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، مجلس وحدت مسلمین عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر کوشش کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 921345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921345/این-اے-249-ایم-ڈبلیو-نے-علامہ-مبشر-حسن-کیلئے-کاغذات-نامزدگی-حاصل-کرلئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org