0
Saturday 13 Mar 2021 19:49

این اے 249، ایم ڈبلیو ایم نے علامہ مبشر حسن کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

این اے 249، ایم ڈبلیو ایم نے علامہ مبشر حسن کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن کی این اے 249 کے ضمنی انتخاب کیلئے نامزدگی کے بعد ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔ ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ ویسٹ ایم ڈبلیو ایم رہنما میر تقی ظفر اور سبط اصغر نے حاصل کئے۔ درایں اثناء ایک بیان میں علی حسن نقوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، مجلس وحدت مسلمین عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر کوشش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 921345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش