QR CodeQR Code

چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ووٹ مسترد نہیں چوری کئے گئے، نثار کھوڑو

14 Mar 2021 16:20

میرپورخاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ پارٹی اور پی ڈی ایم سطح پر مختلف قانونی راستہ اختیار کرنے پر مشاورت کررہے ہیں، وفاقی حکومت کا گراف تیزی سے گر رہا ہے، ضمنی انتخابات میں حکومتی امیدواروں کو شکست ہوئی، وزیراعظم ہاؤس میں سب سے بڑا کورونا بیٹھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ووٹ مسترد نہیں چوری کئے گئے، پی ڈی ایم کا پریشر حکومت کو بہاکر لے جائے گا۔ میرپورخاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ پارٹی اور پی ڈی ایم سطح پر مختلف قانونی راستہ اختیار کرنے پر مشاورت کررہے ہیں، وفاقی حکومت کا گراف تیزی سے گر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں حکومتی امیدواروں کو شکست ہوئی، وزیراعظم ہاؤس میں سب سے بڑا کورونا بیٹھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 921491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921491/چیئرمین-سینیٹ-الیکشن-میں-ووٹ-مسترد-نہیں-چوری-کئے-گئے-نثار-کھوڑو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org