QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگ جماعت سے غیر مطمئن ہیں، رضا ربانی

14 Mar 2021 21:45

کراچی میں سندھ لٹريچر فيسٹيول ميں پی پی رہنما نے بتایا کہ ایک طریقہ یہ ہے کہ اگر ووٹ ڈبوں کے بیچ میں لگا ہو تو یہ دیکھا جائیگا کہ زیادہ سائیڈ کس طرف ہے، سپریم کورٹ کی رولنگ بھی بڑی واضح ہے کہ یہ بھی دیکھا جائے کہ ووٹر کی نیت کیا تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پيپلز پارٹی کے سينيٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگ اپنی ہی جماعت سے غیر مطمئن ہیں، ان کے بہت سارے ممبر پارلیمان اور صوبائی اسمبلی اس الیکشن سے پہلے آراء دے چکے ہیں اور اختلاف یہ بھی تھا کہ جب سے الیکشن ہوئے ہیں آج تک انہیں پوچھا نہیں گیا۔ کراچی میں سندھ لٹريچر فيسٹيول ميں سينيٹر رضا ربانی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 69 کی ایک قدغن موجود ہے اور اس پر میری رولنگ بھی موجود ہے مگر اس میں اور انٹرنل الیکشن میں فرق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک طریقہ یہ ہے کہ اگر ووٹ ڈبوں کے بیچ میں لگا ہو تو یہ دیکھا جائیگا کہ زیادہ سائیڈ کس طرف ہے، سپریم کورٹ کی رولنگ بھی بڑی واضح ہے کہ یہ بھی دیکھا جائے کہ ووٹر کی نیت کیا تھی۔


خبر کا کوڈ: 921525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921525/پی-ٹی-آئی-کے-اپنے-ہی-لوگ-جماعت-سے-غیر-مطمئن-ہیں-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org