QR CodeQR Code

سینیٹر فیصل جاوید کا ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر چالان

14 Mar 2021 22:06

پی ٹی آئی سینیٹر سیٹ بیلٹ باندھے بغیر سفر کر رہے تھے اس دوران ٹریفک وارڈن نے انہیں روک کر چالان کیا۔ اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر معذرت خواہ ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر چالان ہو گیا۔ سینیٹر فیصل جاوید سیٹ بیلٹ باندھے بغیر سفر کر رہے تھے اس دوران ٹریفک وارڈن نے انہیں روک کر چالان کیا۔ اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر معذرت خواہ ہوں، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ ضرور باندھیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ٹریفک اہلکار نے مجھے پہچاننے کے باوجود چالان کیا، یہ ہر خاص و عام کے لیے پیغام ہے۔


خبر کا کوڈ: 921531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921531/سینیٹر-فیصل-جاوید-کا-ٹریفک-قوانین-کی-پاسداری-نہ-کرنے-پر-چالان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org