0
Sunday 14 Mar 2021 22:06

سینیٹر فیصل جاوید کا ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر چالان

سینیٹر فیصل جاوید کا ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر چالان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر چالان ہو گیا۔ سینیٹر فیصل جاوید سیٹ بیلٹ باندھے بغیر سفر کر رہے تھے اس دوران ٹریفک وارڈن نے انہیں روک کر چالان کیا۔ اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر معذرت خواہ ہوں، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ ضرور باندھیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ٹریفک اہلکار نے مجھے پہچاننے کے باوجود چالان کیا، یہ ہر خاص و عام کے لیے پیغام ہے۔
خبر کا کوڈ : 921531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش