QR CodeQR Code

پھانسی چڑھ جاونگا لیکن چپ نہیں رہونگا، جاوید لطیف

14 Mar 2021 22:28

اپنے ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آنیوالی نسلیں اور ملک ڈوب جائے اور وہ چپ بیٹھے رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ چاہے کوئی انہیں غدار کہے یا پھانسی پر چڑھائے مگر وہ جیتے جی پاکستان کو ڈوبنے نہیں دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آنے والی نسلیں اور ملک ڈوب جائے اور وہ چپ بیٹھے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نالائق لوگ قوم پر مسلط کیے گئے ہیں۔ جاوید لطیف نے کہا کہ مارچ کا مقصد نالائقوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، یہ فیصلہ کن گھڑی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء جاوید لطیف نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو کوئی نقصان پہنچا تو ہم پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 921533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/921533/پھانسی-چڑھ-جاونگا-لیکن-چپ-نہیں-رہونگا-جاوید-لطیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org