QR CodeQR Code

دنیا بھر میں فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹا گرام سروس متاثر

19 Mar 2021 23:37

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام، فیس بک میسنجر اور پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوگئی تاہم کچھ دیر بعد تکنیکی خرابی کو دور کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فیس بک میسنجر، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام، فیس بک میسنجر اور پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوگئی تاہم کچھ دیر بعد تکنیکی خرابی کو دور کردیا گیا جس کے بعد اب سروسز بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل سروس متاثر ہونے سے صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور آڈیوز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم سروسز متاثر ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔


خبر کا کوڈ: 922435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922435/دنیا-بھر-میں-فیس-بک-میسنجر-واٹس-ایپ-اور-انسٹا-گرام-سروس-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org