QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا

20 Mar 2021 21:21

سید ناصر عباس شیرازی کی طبیعت ناساز ہوئی تو انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا، جس پر انکی رپورٹ پازیٹیو آگئی۔ رپورٹ موصول ہونے پر ناصر شیرازی نے تمام سیاسی و تنظیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور خود کو کورنٹائین کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔ سید ناصر عباس شیرازی کی طبیعت ناساز ہوئی تو انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا، جس پر ان کی رپورٹ پازیٹیو آگئی۔ رپورٹ موصول ہونے پر ناصر شیرازی نے تمام سیاسی و تنظیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور خود کو کورنٹائین کر لیا ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ تین روز قبل ان کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا، جس کے بعد سے وہ مسلسل کورنٹائین میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی طبیعت روز بروز بہتری کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے دوستوں سے دعاوں کی بھی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھیں، اسے سنجیدہ لیں، کورونا کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے اور یہ صرف ہماری لاپرواہی کے باعث شدید ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے سمیت دیگر ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور کوشش کریں ہمیشہ باوضو رہیں۔


خبر کا کوڈ: 922605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922605/ایم-ڈبلیو-پاکستان-کے-ڈپٹی-سیکرٹری-جنرل-ناصر-شیرازی-کا-کورونا-ٹیسٹ-پازیٹیو-ا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org