QR CodeQR Code

دشمن کو پتہ ہے بلوچستان اور کراچی میں محرومی زیادہ ہے، مصطفیٰ کمال

21 Mar 2021 16:31

میڈیا سے گفتگو کے دوران سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو بلوچستان کے لوگوں کا مقدمہ لڑنا چاہیئے تھا، بلوچستان کے عوام کے فنڈ منتخب نمائندوں کی جیب میں چلے جاتے ہیں، ہم نے مظلوم عوام کی نمائندگی کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ دشمن کو پتہ ہے بلوچستان اور کراچی میں محرومی زیادہ ہے، جہاں محرومی زیادہ ہوگی وہاں دشمن کا وار چلے گا۔ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی ایک رات میں اپنی وفاداری تبدیل کردیتی ہے، منتخب نمائندوں کو بلوچستان کے لوگوں کا مقدمہ لڑنا چاہیئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کے فنڈ منتخب نمائندوں کی جیب میں چلے جاتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے مظلوم عوام کی نمائندگی کی ہے، بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 922699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922699/دشمن-کو-پتہ-ہے-بلوچستان-اور-کراچی-میں-محرومی-زیادہ-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org