QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں فور جی لائسنسوں کی نیلامی 30 جون سے پہلے کرانے کا فیصلہ

21 Mar 2021 21:19

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے جی بی اور آزاد کشمیر میں فور جی سروس شروع کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور جس کا باضابطہ اعلان جلد ہو گا۔ مئی کے وسط تک نئے سپیکٹرم کیلئے آنے والی نیلامی کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں فور جی لائسنسوں کی نیلامی 30 جون سے پہلے کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے جی بی اور آزاد کشمیر میں فور جی سروس شروع کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور جس کا باضابطہ اعلان جلد ہو گا۔ مئی کے وسط تک نئے سپیکٹرم کیلئے آنے والی نیلامی کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔ حال ہی میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا تھا کہ جی بی میں فور جی لائسنس کی نیلامی جلد ہو گی اور رواں سال ہی سروس شروع کی جائے گی۔ گلگت بلتستان میں اس وقت پاک فوج کے زیر انتظام ادارے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) ہی واحد کمپنی ہے جو پورے خطے میں تھری جی اور فورجی سروس فراہم کر رہی ہے۔ جبکہ ٹیلی نار کمپنی محدود پیمانے پر فور جی سروس فراہم کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 922720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922720/گلگت-بلتستان-میں-فور-جی-لائسنسوں-کی-نیلامی-30-جون-سے-پہلے-کرانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org