QR CodeQR Code

چین سے ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ کی صوبوں کو فراہمی شروع

22 Mar 2021 11:04

20 مارچ تک 2 لاکھ 90 ہزار ایک سو سے زائد ہیلتھ ورکرز اور ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ چین سے ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ کی صوبوں کو فراہمی شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق  صوبوں کو ساڑھے 3 لاکھ خوراک مہیا کردی گئیں جب کہ اگلی کھیپ رواں ہفتے آنے کا امکان ہے۔ 20 مارچ تک 2 لاکھ 90 ہزار ایک سو سے زائد ہیلتھ ورکرز اور ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی گئی جب کہ بہت کم واقعات میں ویکسین لگانے والوں نے سردرد، متلی اور ہلکے بخار جیسی معمولی علامات کی شکایات رپورٹ کیں۔  ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے کہ اگر پاکستان میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں۔۔ کورونا کو ناں۔


خبر کا کوڈ: 922797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922797/چین-سے-ملنے-والی-کورونا-ویکسین-کی-کھیپ-صوبوں-کو-فراہمی-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org