0
Monday 22 Mar 2021 11:04

چین سے ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ کی صوبوں کو فراہمی شروع

چین سے ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ کی صوبوں کو فراہمی شروع
اسلام ٹائمز۔ چین سے ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ کی صوبوں کو فراہمی شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق  صوبوں کو ساڑھے 3 لاکھ خوراک مہیا کردی گئیں جب کہ اگلی کھیپ رواں ہفتے آنے کا امکان ہے۔ 20 مارچ تک 2 لاکھ 90 ہزار ایک سو سے زائد ہیلتھ ورکرز اور ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی گئی جب کہ بہت کم واقعات میں ویکسین لگانے والوں نے سردرد، متلی اور ہلکے بخار جیسی معمولی علامات کی شکایات رپورٹ کیں۔  ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے کہ اگر پاکستان میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں۔۔ کورونا کو ناں۔
خبر کا کوڈ : 922797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش