QR CodeQR Code

آزاد وہ ہوتا ہے جو مادی قیمت سے بالاتر ہو، عمران خان

22 Mar 2021 15:04

شیئر کردہ پیغام میں عمران خان نے کہا کہ رومی نے کہا ہے کہ "کسی بھی چیز کے بدلے اپنی روح کا سودا نہ کریں، کیونکہ یہ وہ واحد چیز ہے، جو آپ اس دنیا میں ساتھ لائے تھے۔"


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقت میں آزاد اور لبرل انسان وہ ہوتا ہے، جس کی قیمت نہیں ہوتی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آزاد وہ ہوتا ہے، جو مادی قیمت سے بالاتر ہو۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں مولانا رومی کا ایک قول بھی شیئر کیا۔ وزیراعظم کے شیئر کردہ پیغام میں رومی نے کہا ہے کہ "کسی بھی چیز کے بدلے اپنی روح کا سودا نہ کریں، کیونکہ یہ وہ واحد چیز ہے، جو آپ اس دنیا میں ساتھ لائے تھے اور اس دنیا سے واپسی پر ساتھ لے جائیں گے۔"


خبر کا کوڈ: 922859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922859/آزاد-وہ-ہوتا-ہے-جو-مادی-قیمت-سے-بالاتر-ہو-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org