QR CodeQR Code

پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر کی قیادت میں کامیابیوں کی نئی بلندی طے کرے گی، آرمی چیف

22 Mar 2021 19:57

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے نئے ایئر چیف مارشل کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس میں جنرل قمرجاوید باجوہ نے ظہیر احمد بابر کو کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی قیادت میں کامیابیوں کی نئی بلندی طے کرے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے نئے ایئر چیف مارشل کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس میں جنرل قمرجاوید باجوہ نے ظہیر احمد بابر کو کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ آپ کی قیادت میں کامیابیوں کی نئی بلندی طے کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 922896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/922896/پاک-فضائیہ-ظہیر-احمد-بابر-کی-قیادت-میں-کامیابیوں-نئی-بلندی-طے-کرے-گی-آرمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org