QR CodeQR Code

چمن میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 13 زخمی

23 Mar 2021 21:18

واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا لیویز جیل کے سامنے ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ چمن میں تاج روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چمن میں تاج روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا لیویز جیل کے سامنے ہوا جبکہ بم موٹرسائیکل میں نصب کیاگیا تھا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 923075

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923075/چمن-میں-دھماکے-سے-3-افراد-جاں-بحق-13-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org