0
Tuesday 23 Mar 2021 21:18

چمن میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 13 زخمی

چمن میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 13 زخمی
اسلام ٹائمز۔ چمن میں تاج روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چمن میں تاج روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا لیویز جیل کے سامنے ہوا جبکہ بم موٹرسائیکل میں نصب کیاگیا تھا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 923075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش