QR CodeQR Code

عدالت نے دیکھنا ہے 7 ووٹ ٹھیک مسترد ہوئے یا غلط مسترد ہوئے، فاروق ایچ نائیک

24 Mar 2021 12:19

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے عدالت سے کہا ہے یہ پارلیمنٹ کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن کا معاملہ ہے، عدالت نے دیکھنا ہے 7 ووٹ ٹھیک مسترد ہوئے یا غلط مسترد ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے عدالت سے کہا ہے یہ پارلیمنٹ کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آرٹیکل 69 اس کے آڑے نہیں آسکتا، عدالت سے کہا ہے یہ آپ کا اختیار ہے، فیصلہ کریں۔ واضح رہے کہ آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے نتائج کے خلاف پیپلزپارٹی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 923155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923155/عدالت-نے-دیکھنا-ہے-7-ووٹ-ٹھیک-مسترد-ہوئے-یا-غلط-فاروق-ایچ-نائیک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org