0
Wednesday 24 Mar 2021 12:19

عدالت نے دیکھنا ہے 7 ووٹ ٹھیک مسترد ہوئے یا غلط مسترد ہوئے، فاروق ایچ نائیک

عدالت نے دیکھنا ہے 7 ووٹ ٹھیک مسترد ہوئے یا غلط مسترد ہوئے، فاروق ایچ نائیک
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن کا معاملہ ہے، عدالت نے دیکھنا ہے 7 ووٹ ٹھیک مسترد ہوئے یا غلط مسترد ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے عدالت سے کہا ہے یہ پارلیمنٹ کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آرٹیکل 69 اس کے آڑے نہیں آسکتا، عدالت سے کہا ہے یہ آپ کا اختیار ہے، فیصلہ کریں۔ واضح رہے کہ آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے نتائج کے خلاف پیپلزپارٹی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 923155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش