QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی نے استعفے نہ دیے تو پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی استعفیٰ نہیں دیں گی، احسن اقبال

25 Mar 2021 07:47

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں دیگر جماعتوں کے لیے میدان کھلا نہیں چھوڑ سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے استعفے نہ دیے تو پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی استعفیٰ نہیں دیں گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں دیگر جماعتوں کے لیے میدان کھلا نہیں چھوڑ سکتے۔ جبکہ جے یو آئی کے مولانا غفور حیدری کہتے ہیں عمران خان کو ہٹانے کا واحد راستہ استعفوں کا ایٹم بم ہی ہے۔ ادھر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان میں کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے میری بات ہوئی ہے، دونوں پارٹیوں کو ہدایت کی ہے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کریں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اختلافی بیانات سے پی ڈی ایم کے مقصد کو نقصان پہنچے گا۔


خبر کا کوڈ: 923287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923287/پیپلزپارٹی-نے-استعفے-نہ-دیے-پی-ڈی-ایم-کی-دیگر-جماعتیں-بھی-استعفی-نہیں-دیں-گی-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org