0
Thursday 25 Mar 2021 07:47

پیپلزپارٹی نے استعفے نہ دیے تو پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی استعفیٰ نہیں دیں گی، احسن اقبال

پیپلزپارٹی نے استعفے نہ دیے تو پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی استعفیٰ نہیں دیں گی، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے استعفے نہ دیے تو پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی استعفیٰ نہیں دیں گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں دیگر جماعتوں کے لیے میدان کھلا نہیں چھوڑ سکتے۔ جبکہ جے یو آئی کے مولانا غفور حیدری کہتے ہیں عمران خان کو ہٹانے کا واحد راستہ استعفوں کا ایٹم بم ہی ہے۔ ادھر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان میں کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے میری بات ہوئی ہے، دونوں پارٹیوں کو ہدایت کی ہے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کریں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اختلافی بیانات سے پی ڈی ایم کے مقصد کو نقصان پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ : 923287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش