QR CodeQR Code

آر ایس ایس کی تنظیموں کو اب ’سنگھ پریوار‘ نہیں کہوں گا، راہل گاندھی

25 Mar 2021 23:56

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ میرا خیال ہے کہ آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں کو سنگھ پریوار کہنا درست نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو نشانہ بناتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ آر ایس ایس میں احترام اور پیار کا فقدان ہے، اس لئے اب وہ اس سے وابستہ تنظیموں کو ’سنگھ پریوار‘ نہیں کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پریوار (فیملی) میں ہر ایک کے لئے احترام، پیار، شفقت اور احترام کا جذبہ ہوتا ہے، لیکن آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں میں خواتین اور بزرگوں کے لئے بھی احترام کا جذبہ نہیں ہے، اس لئے آج کے بعد سے وہ آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں کو ’سنگھ پریوار‘ نہیں کہیں گے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ میرا خیال ہے کہ آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں کو سنگھ پریوار کہنا درست نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 923449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923449/آر-ایس-کی-تنظیموں-کو-اب-سنگھ-پریوار-نہیں-کہوں-گا-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org