QR CodeQR Code

سانحہ نلتر کیخلاف جمعہ کے روز گلگت میں شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان

25 Mar 2021 23:57

انجمن تاجران نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ نلتر کیخلاف جمعہ کے روز مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی۔ سانحہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے تاجروں نے کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ نلتر کیخلاف جمعہ کے روز گلگت میں شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا۔ انجمن تاجران نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ نلتر کیخلاف جمعہ کے روز مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی۔ سانحہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے تاجروں نے کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت گلگت میں شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز گلگت سے نلتر جانے والی مسافر وین پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے تھے۔ دوسری جانب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین اہم ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 923471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923471/سانحہ-نلتر-کیخلاف-جمعہ-کے-روز-گلگت-میں-شٹر-ڈائون-ہڑتال-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org