QR CodeQR Code

عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

26 Mar 2021 13:28

عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے منظور 60 کروڑ ڈالر قرض کی رقم احساس پروگرام کے ذریعے غربت میں کمی کے لیے استعمال ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے منظور 60 کروڑ ڈالر قرض کی رقم احساس پروگرام کے ذریعے غربت میں کمی کے لیے استعمال ہو گی، یہ رقم وسیلہ تعلیم پروگرام اور  نشوونما پروگرام کے لیے بھی خرچ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ آئی ایم ایف اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے طور پر مجموعی طور پر تقریباً 2 ارب ڈالر کی رقم جاری کی جا چکی ہے، پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری جولائی 2019ء میں دی گئی تھی اور آئی ایم ایف کا یہ پروگرام 39 ماہ میں مکمل ہونا ہے۔


خبر کا کوڈ: 923558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923558/عالمی-بینک-نے-پاکستان-کےلیے-60-کروڑ-ڈالر-قرض-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org