0
Friday 26 Mar 2021 13:28

عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے منظور 60 کروڑ ڈالر قرض کی رقم احساس پروگرام کے ذریعے غربت میں کمی کے لیے استعمال ہو گی، یہ رقم وسیلہ تعلیم پروگرام اور  نشوونما پروگرام کے لیے بھی خرچ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ آئی ایم ایف اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے طور پر مجموعی طور پر تقریباً 2 ارب ڈالر کی رقم جاری کی جا چکی ہے، پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری جولائی 2019ء میں دی گئی تھی اور آئی ایم ایف کا یہ پروگرام 39 ماہ میں مکمل ہونا ہے۔
خبر کا کوڈ : 923558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش