QR CodeQR Code

جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک ورکشاپس کا دورہ، ہیلی کاپٹرز کی اوورہالنگ پر بریفنگ

27 Mar 2021 06:45

پاک فوج کی ترجمان شعبہ تعلق عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاجسٹک ورکشاپس میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا استقبال کیا، ورکشاپس میں آرمی چیف کو ایوی ایشن اثاثوں اور اسٹورز کی دیکھ بھال سے آگاہ کیاگیا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف لاجسٹک ورکشاپس کا دورہ کیا، جہاں انہیں ورکشاپس میں ہوابازی سے متعلق مختلف ہیلی کاپٹرز کی اوورہالنگ پربریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کی ترجمان شعبہ تعلق عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاجسٹک ورکشاپس میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا استقبال کیا، ورکشاپس میں آرمی چیف کو ایوی ایشن اثاثوں اور اسٹورز کی دیکھ بھال سے آگاہ کیاگیا۔ راولپنڈی میں جنرل قمر باجوہ نے ورکشاپس کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے فوجی آلات سے متعلق ورکشاپس کا معائنہ کیا، آرمی چیف نے کلیدی کامیابیوں پر کمانڈنٹ اور عملے کی کاوشوں کی تعریف کی۔
 


خبر کا کوڈ: 923661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923661/جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-کا-لاجسٹک-ورکشاپس-دورہ-ہیلی-کاپٹرز-کی-اوورہالنگ-پر-بریفنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org