QR CodeQR Code

پی ڈی ایم سینیٹ اور ضمنی الیکشن کیلئے تیار نہیں تھی، شہلا رضا

27 Mar 2021 16:46

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کُھل کر جماعت اسلامی سے ملاقات کی، پنجاب میں مسلم لیگ نون نے ق لیگ سے سیٹ ایڈجسمینٹ کی لیکن ہم سے مشاورت نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کی وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سینیٹ اور ضمنی الیکشن کے لئے تیار ہی نہیں تھی بلکہ ہمارے کہنے پر الیکشن میں حصہ لیا۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید شہلا رضا نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کُھل کر جماعت اسلامی سے ملاقات کی۔ شہلا رضا نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ نون نے ق لیگ سے سیٹ ایڈجسمینٹ کی لیکن ہم سے مشاورت نہیں کی۔ اُنہوں نے کہا کہ جب سے وزیر بنی ہوں، خواہش تھی خواتین کے لئے کام کروں۔ شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ دارالامان میں رہنے والی خواتین کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 923765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923765/پی-ڈی-ایم-سینیٹ-اور-ضمنی-الیکشن-کیلئے-تیار-نہیں-تھی-شہلا-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org