QR CodeQR Code

میں نہیں سمجھتا کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے، رضا ربانی

27 Mar 2021 16:49

کراچی لیٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پچھلے چند دنوں کے واقعات بہت بدقسمت ہیں، ہم ملکی مسائل کے حل کے لئے آگے بڑھیں گے، پیپلز پارٹی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ پی ڈی ایم سے الگ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت کی جائے گی۔ رضا ربانی نے کراچی لیٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہیں سمجھتا کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے، پی ڈی ایم سیاسی جماعتوں کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں کے واقعات بہت بدقسمت ہیں، ہم ملکی مسائل کے حل کے لئے آگے بڑھیں گے۔ رضا ربانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ پی ڈی ایم سے الگ ہے، ہر لیڈر کی اپنی حکمت عملی ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 923766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923766/میں-نہیں-سمجھتا-کہ-پی-ڈی-ایم-کا-شیرازہ-بکھر-گیا-ہے-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org