0
Saturday 27 Mar 2021 16:49

میں نہیں سمجھتا کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے، رضا ربانی

میں نہیں سمجھتا کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت کی جائے گی۔ رضا ربانی نے کراچی لیٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہیں سمجھتا کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے، پی ڈی ایم سیاسی جماعتوں کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں کے واقعات بہت بدقسمت ہیں، ہم ملکی مسائل کے حل کے لئے آگے بڑھیں گے۔ رضا ربانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ پی ڈی ایم سے الگ ہے، ہر لیڈر کی اپنی حکمت عملی ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 923766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش