QR CodeQR Code

گیلانی کے قائد حزبِ اختلاف بننے سے سینیٹ کا وقار بڑھے گا، شازیہ مری

27 Mar 2021 17:52

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ سینیٹ میں آزاد گروپ کا حزبِ اختلاف کا حصہ بننا پی ڈی ایم کی فتح ہے، سینیٹ میں حزبِ اختلاف ارکان میں اضافہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قائدانہ صلاحیت کے باعث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے قائد حزبِ اختلاف بننے سے سینیٹ کا وقار بڑھے گا۔ شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینیٹ میں حزب اختلاف کے ممبران میں اکثریت پیپلز پارٹی کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ پیپلز پارٹی کا جمہوری اور اخلاقی حق ہے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کے لئے سیٹنگ پر ہم نے نہ کوئی الزام لگایا اور نہ تنقید کی۔ شازیہ مری نے کہا کہ سینیٹ میں آزاد گروپ کا حزبِ اختلاف کا حصہ بننا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی فتح ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں حزبِ اختلاف ارکان میں اضافہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قائدانہ صلاحیت کے باعث ہے۔


خبر کا کوڈ: 923773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923773/گیلانی-کے-قائد-حزب-اختلاف-بننے-سے-سینیٹ-کا-وقار-بڑھے-گا-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org