QR CodeQR Code

ولادتِ باسعادت حضرت امام مہدیؑ و شبِ برأت

آئی ایس او کراچی کے تحت مرکزی شب دعا کا اجتماع آج ہوگا

29 Mar 2021 16:06

دعائے کمیل کی تلاوت مولانا رضا جان کاظمی کرینگے، اس موقع پر مولانا صادق رضا تقوی اور مولانا اعجاز حسین بہشتی خصوصی خطاب کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام ولادتِ باسعادت حضرت امام مہدی علیہ السلام اور شبِ برأت کے موقع پر مرکزی شبِ دعا کا پروگرام آج منعقد کیا جائے گا۔ ترجمان آئی ایس او کراچی ڈویژن کے مطابق مرکزی شبِ دعا بعنوان ’یوم مستضعفین جہاں‘ آج رات 10 بجے نیٹی جیٹی پل (نزد PNSC بلڈنگ) پر منعقد ہوگی۔ دعائے کمیل کی تلاوت مولانا رضا جان کاظمی کرینگے، اس موقع پر مولانا صادق رضا تقوی اور مولانا اعجاز حسین بہشتی خصوصی خطاب کرینگے، جبکہ سلیم مستان اور عاطر حیدر بارگاہ رسالت و امامت میں نعت و منقبت پیش کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 924074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924074/ا-ئی-ایس-او-کراچی-کے-تحت-مرکزی-شب-دعا-کا-اجتماع-ا-ج-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org