QR CodeQR Code

سندھ میں تبدیلی آنے والی ہے، سب سے حساب لیا جائے گا، حلیم عادل شیخ

31 Mar 2021 19:03

سانگھڑ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ کے اربوں روپے ہڑپ کئے گئے، اب ان کا حساب ہورہا ہے، عوام کے پانی، صحت اور تعلیم کے پیسے بھی سندھ حکومت کھا گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں تبدیلی آنے والی ہے، سب سے حساب لیا جائے گا۔ سانگھڑ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے اربوں روپے ہڑپ کئے گئے، اب ان کا حساب ہورہا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام کے پانی، صحت اور تعلیم کے پیسے بھی سندھ حکومت کھا گئی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت میری آواز دبانا چاہتی تھی۔


خبر کا کوڈ: 924489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924489/سندھ-میں-تبدیلی-آنے-والی-ہے-سب-سے-حساب-لیا-جائے-گا-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org