QR CodeQR Code

پشاور ائیر پورٹ پر بیت الخلا سے 20 تولے سونا برآمد، اہلکار کی مثالی ایمانداری

31 Mar 2021 22:06

بین الاقوامی آمد لاونج کے بیت الخلا میں موبائل فون کے ڈبوں سے 20 تولہ سونا برآمد کیا گیا، جسے فرض شناس سول ایوی ایشن اہلکار فیصل نے تمام سامان کسٹم اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پشاور پر بیت الخلا سے 20 تولے سونا برآمد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی آمد لاونج کے بیت الخلا میں موبائل فون کے ڈبوں سے 20 تولہ سونا برآمد کیا گیا، جسے فرض شناس سول ایوی ایشن اہلکار فیصل نے تمام سامان کسٹم اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔ سی اے اے کے مطابق سونا قومی ایئر لائین کی پرواز پی کے 284 کے ذریعے دبئی سے پشاور لایا گیا۔ سی اے اے اہلکار سے متعلق ایئر پورٹ سی او او نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ سی اے ای اہلکار نے ایمانداری کا مظاہرہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 924520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924520/پشاور-ائیر-پورٹ-پر-بیت-الخلا-سے-20-تولے-سونا-برآمد-اہلکار-کی-مثالی-ایمانداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org