QR CodeQR Code

کوئٹہ میں کورونا کی شرح میں اضافے کے باعث آج سول سیکرٹریٹ بند

2 Apr 2021 12:47

اعلامیے میں سول سیکرٹریٹ کے تمام افسران اور عملے کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم ضروری عملہ اور سکیورٹی اہلکار اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث سول سیکرٹریٹ آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے تمام سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ محکمہ نظم و نسق کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث سول سیکرٹریٹ آج جمعہ کے روز بند رہے گا۔ اعلامیے میں سول سیکرٹریٹ کے تمام افسران اور عملے کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم ضروری عملہ اور سکیورٹی اہلکار اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ بلوچستان حکومت نے تمام سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی بھی عائد کر دی۔


خبر کا کوڈ: 924773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924773/کوئٹہ-میں-کورونا-کی-شرح-اضافے-کے-باعث-ا-ج-سول-سیکرٹریٹ-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org