0
Friday 2 Apr 2021 12:47

کوئٹہ میں کورونا کی شرح میں اضافے کے باعث آج سول سیکرٹریٹ بند

کوئٹہ میں کورونا کی شرح میں اضافے کے باعث آج سول سیکرٹریٹ بند
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث سول سیکرٹریٹ آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے تمام سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ محکمہ نظم و نسق کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث سول سیکرٹریٹ آج جمعہ کے روز بند رہے گا۔ اعلامیے میں سول سیکرٹریٹ کے تمام افسران اور عملے کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم ضروری عملہ اور سکیورٹی اہلکار اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ بلوچستان حکومت نے تمام سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی بھی عائد کر دی۔
خبر کا کوڈ : 924773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش