QR CodeQR Code

چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

2 Apr 2021 16:52

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ آج پاکستان پہنچنے والی سائینو فارم ویکسین کی ڈوزز کی تعداد 5 لاکھ ہے، جبکہ پاکستان کی طرف سے خریدی گئی کین سینو بائیو کی 60 ہزار ڈوز بھی پہنچ چکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ حکام وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ اب تک چین سے کورونا ویکسین کی مجموعی طور پر 25 لاکھ 60 ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں، 15 لاکھ کورونا ویکیسن سائینو فارم چین کی طرف سے امداد میں دی گئی ہیں۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ آج پاکستان پہنچنے والی سائینو فارم ویکسین کی ڈوزز کی تعداد 5 لاکھ  ہے، جبکہ پاکستان کی طرف سے خریدی گئی کین سینو بائیو کی 60 ہزار ڈوز بھی پہنچ چکی ہیں۔ حکام وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ چین سے کورونا ویکسین کی مزید 40 لاکھ ڈوزز اپریل میں پاکستان پہنچیں گی۔


خبر کا کوڈ: 924821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924821/چین-سے-خریدی-گئی-کورونا-ویکسین-کی-ایک-اور-کھیپ-پاکستان-پہنچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org