0
Friday 2 Apr 2021 16:52

چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ حکام وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ اب تک چین سے کورونا ویکسین کی مجموعی طور پر 25 لاکھ 60 ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں، 15 لاکھ کورونا ویکیسن سائینو فارم چین کی طرف سے امداد میں دی گئی ہیں۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ آج پاکستان پہنچنے والی سائینو فارم ویکسین کی ڈوزز کی تعداد 5 لاکھ  ہے، جبکہ پاکستان کی طرف سے خریدی گئی کین سینو بائیو کی 60 ہزار ڈوز بھی پہنچ چکی ہیں۔ حکام وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ چین سے کورونا ویکسین کی مزید 40 لاکھ ڈوزز اپریل میں پاکستان پہنچیں گی۔
خبر کا کوڈ : 924821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش