QR CodeQR Code

سندھ میں آٹھویں جماعت تک اسکول 15 دن کیلئے بند کرنے کی تجویز

3 Apr 2021 14:51

اجلاس کے کچھ ممبران نے تمام اسکول بند کرنے کی مخالفت کی ہے اور نویں تا بارہویں تک کلاسز جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔ نمائندہ پرائیوٹ اسکولز کا اعتراض ہے کہ مارکیٹیں کھلی ہیں تو اسکول کیوں بند کئے جائیں؟


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت تک کے بچوں کے اسکول پندرہ دن کے لئے بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ اجلاس کے کچھ ممبران نے تمام اسکول بند کرنے کی مخالفت کی ہے اور نویں تا بارہویں تک کلاسز جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔ نمائندہ پرائیوٹ اسکولز کا اعتراض ہے کہ مارکیٹیں کھلی ہیں تو اسکول کیوں بند کئے جائیں؟

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وہ کمیٹی میں سامنے آنے والی تجاویز کو این سی او سی میں پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی میں اسکولوں کے رمضان ٹائمنگ کے حوالے سے کوئی تجویز نہیں آئی، سندھ میں کورونا کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 924996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924996/سندھ-میں-آٹھویں-جماعت-تک-اسکول-15-دن-کیلئے-بند-کرنے-کی-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org